counter easy hit

آسٹریلوی کرکٹر ڈین جونز اسلام آباد سے ڈی پورٹ

Australian cricketer Dean Jones deported

Australian cricketer Dean Jones deported

اسلام آباد…….پاکستان نے ویزہ کے بغیر آنے پر آسٹریلیا کے سابق مایہ ناز کرکٹ اسٹار ڈین جونز کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے ڈی پورٹ کر دیا۔ڈین جونز کا کہنا ہے کہ میرے پاس پاکستان کا ویزاتھا،سفری کاغذات مکمل نہیں تھے۔پاکستان سپرلیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے اسلام آباد یونائیٹڈ کرکٹ کلب کے کوچ سابق آسٹریلین کرکٹ اسٹار ڈین جونز نجی پرواز کے ذریعے اسلام آباد پہنچے تو ایف آئی اے امیگریشن کی چیکنگ پر معلوم ہوا کہ ان کے پاس ویزہ ہے نا ہی پاکستان میں داخلے کے لیے کسی قسم کی قانونی دستاویز، جس پر انہیں فوری طور پر ڈی پورٹ کردیا گیا۔ویزہ کی شرط کو نظرانداز کرنے کے لیے ایف آئی اے کو وزارت داخلہ کا کوئی خط بھی موصول نہیں ہوا، لہٰذا ایف آئی اے نے ڈین جونز کو اسلام آباد میں داخلے کی اجازت سے انکار کرتے ہوئے واپسی کی راہ دکھادی۔دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام میں ڈین جونز کا کہنا ہے کہ ان کے پاس پاکستان کا ویزاتھا،سفری کاغذات مکمل نہیں تھے۔ڈین جونز کا کہنا ہے کہ یہ بات درست نہیں کہ مجھے ڈی پورٹ کیا گیا، آج رات لاہور پہنچ رہا ہوں ۔