counter easy hit

دہشتگرد عثمان عرف حمزہ باباکے دوران تفتیش اہم انکشافات

Usman alias Hamza terrorist

Usman alias Hamza terrorist

کراچی…….سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتار کالعدم تحریک طالبان البدرگروپ کے دہشتگرد عثمان عرف حمزہ بابانے اہم انکشافات کئے ہیں۔انکشافات میںاس نے بتایا کہ شراب کی دکانوں، جوئے کے اڈوں اور سینما گھروں پر حملے کی منصوبہ بندی 2011 میں کی گئی ،اسی سال دہشتگردی کی وارداتو ں میں دیسی ساختہ ٹائم ڈیوائس کا بھی استعمال کیا گیا ۔سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتار دہشت گرد عثمان عرف بابا عرف حمزہ سے کی گئی تحقیقات کے مطابق عثمان کاتعلق کالعدم تحریک طالبان کے البدرگروپ سے ہے۔عثمان لیاری کے علاقے چاکیواڑا کا رہائشی ،2004میں کالعدم تنظیم سے وابستہ ہوا،اسی سال مانسہرہ میںقائم ٹریننگ کیمپ میں ایل ایم جی، کلاشنکوف اور خودکار ہتھیار چلانے کی تربیت حاصل کی۔تیئس روزہ تربیت میں 250 سے 300 لڑکوں نے ٹریننگ حاصل کی ۔عثمان عرف حمزہ بابا 2005 سے 2007 تک چندہ اکھٹا کرتا رہا، پھر مزدوری کے لیے دبئی چلا گیا۔ 2010 میں واپس آکر افغانستان چلا گیا، عثمان کے مطابق افغانستان میں وہ دن میں ڈرون حملے کے ڈر سے باہر نہیں نکلتے تھے۔2011میں منشیات کے اڈوں، جوئے کے اڈوں اور سینما گھروں میں دھماکے کی منصوبہ بندی کی، 2011میں اصغر عرف عمر بلوچ نے نگار سینما میں دھماکے کے لیے گھر پر ٹائم بم بنایا جس میںکئی افراد نشانہ بنے۔ 2011 میں لیاری کے علاقے نیا آباد میں شراب کی دکان پر بم رکھا لیکن وہ نہیں پھٹ سکا، 2011 میں گھاس منڈی دھماکے کے لیے بھی عمر عرف اصغر بلوچ نے ٹائم بم بنایا تھا۔