میڈرڈ……..اسپین میں ہونے والے عام انتخابات میں حکمراں جماعت کنزرویٹیو پارٹی نے اکثریت حاصل کرلی ہے ۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حکمراں جماعت کنزرویٹیو جماعت نے 122 نشستوں پر کامیابی حاصل کرکے سادہ اکثریت حاصل کرلی ۔میڈیا کے مطابق سوشلسٹ پارٹی 22 فیصد ووٹ لے کر 91 نشستیں حاصل کریں اور دوسرے نمبر پر رہی جبکہ بائیں بازو کی جماعت تیسرے نمبر پر ہے ۔ اس نے انہتر نشستیں حاصل کیں۔