لاہور……پاکستان سپر لیگ میں چار ٹیموں نے آئیکون پلیئرز منتخب کرلیے۔آئیکون پلئیرز میں شعیب ملک ،شاہد آفریدی ،کیون پیٹرسن ،شین واٹسن شامل ہیں۔پلاٹینم کیٹگری کے لیےپشاور زلمےنے شاہدآفریدی ، کراچی نے شعیب ملک ، اسلام آباد یونائیٹڈ نے شین واٹسن اورکوئٹہ گلیڈییٹر نے کیون پیٹرسن کو منتخب کرلیا۔محمد حفیظ اور یونس خان پلاٹینم کیٹیگری کے لیے منتخب ہوئے۔مصباح الحق کو اسلام آباد یونائیٹڈ نے منتخب کرلیا گیا ،وہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان بھی ہوں گے۔ کرس گیل اور ا عمر اکمل کو لاہور قلندرز کےلیے منتخب ہوئے جب کہ کوئٹہ گلیڈئیٹرز نے احمد شہزاد کو منتخب کرلیا ۔شاہدآفریدی پشاور زلمے کے کپتان بھی ہوں گے۔پشاور زلمے نے ڈیرن سمی اوروہاب ریاض کو منتخب کر لیا۔شاہد آفریدی نے کہا کہ سب ہی فرنچائز کو مبارک باد دوں گا ۔تمام تر کریڈٹ پی سی بی کو دوں گا جس طرح ایونٹ ہورہا ہے قابل تعریف ہے۔ایسا ایونٹ بہت پہلے ہوجانا چاہیے تھا۔ہمیں جو لڑکے چاہییں وہ ہمیں مل گئے۔پاکستان سپر لیگ میں کونسا کھلاڑی کس ٹیم کی طرف سے کھیلے گا اس کا فیصلہ آج نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہوا۔ 15 ممالک کے 310 کھلاڑیوں کو پانچ مختلف کٹیگریز میں رکھا گیا ہے، یعنی پلاٹینم ، ڈائمنڈ گولڈ سلور اور ایمرجنگ کیٹگری۔ڈائمنڈ کے لیے ایک لاکھ چالیس ہزار امریکی ڈالرز ، ڈائمنڈ 70 ہزار امریکی ڈالرز ، گولڈ 50ہزار امریکی ڈالرز سلور 25 ہزار امریکی ڈالرز جبکہ ایمرجنگ کے لیئے 10 ہزار امریکی ڈالرز مختص کیئے گئے ہیں ۔ شاہد آفریدی ،شعیب ملک ، کیون پیٹرسن کرس گیل ، اور شین واٹس کو پہلے ہی پی ایس ایل کا برینڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا جا چکا ہے ۔ چیئرمین شہریار خان نے پی ایس ایل کراچی کی ٹیم کا لوگو لانچ کیا۔شہریا رخان کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل سے پاکستان کا اچھا امیچ ابھرے گا ۔پی ایس ایل سے پاکستان کرکٹ کے ہر شعبے کو فائدہ ہوگا،پی ایس ایل سے ہمیں مالی فائدہ بھی حاصل ہوگا۔نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ آج کا دن پاکستان کرکٹ کے لیے بہت اہم ہے،جیسے جیسے کھلاڑی منتخب ہوتے جائیں گے ،ٹیم بنتی جائے گی۔ہمارے لیے پی ایس ایل کی یہ تقریب بہت فخر کی بات ہے،ہم پی ایس ایل پاکستان لے کر ضرور آئیں گے۔
رمیز راجا کا کہنا ہے کہپی ایس ایل سے پاکستان کو بہترین ٹیلنٹ ملے گا ۔ وسیم اکرم کا کہنا ہےپی ایس ایل پاکستان کرکٹ کیلیے بہت بڑا اعزاز ہے۔