کراچی……افضل ندیم ڈوگر……کراچی ایدھی فاؤنڈیشن کے بانی و سربراہ مولانا عبدالستار ایدھی نے آج شام فاؤنڈیشن کے لئے بھیک کا مشن شروع کردیا۔انہوں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کلفٹن میں انڈر پاس کے قریب چندہ جمع کیا۔ کراچی میں ایک ایمبولنس کے ذریعے عوامی خدمت کا مشن شروع کرکے ایدھی فاؤنڈیشن کو ملک بھر بڑی فلاحی تنظیم بنانے والے مولانا عبدالستار ایدھی کے انتقال کی جھوٹی اطلاعات سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھیں۔اپنے انتقال کی خبروں کو افسوس ناک کہتے ہوئے مولانا ایدھی پیر کی شام وہیل چیئر پر کلفٹن میں ایدھی سینٹر کے قریب پہنچے جہاں انہوں نے چندہ جمع کیا۔شہریوں کی بڑی تعداد ان کے پاس جمع ہوگئی اور رفاحی کاموں کے لئے ان کی مددکی ۔
ان کا کہنا تھا کہ نامعلوم افراد ہمیشہ سے ہی ان کے خلاف من گھڑت افواہیں پھیلاتے آرہے ہیں،میں رہوں یا نہ ایدھی فاؤنڈیشن کا فلاحی کام جاری رہے گا۔