نیروبی……کینیا میں مسافر بس پر سفر کے دوران شدت پسندوں کے حملے کے میںمسلمانوں نے مذہبی بنیاد پر گروہوں میں تقسیم ہونے سے انکار کر کے عیسائی افراد کو بچا لیا۔بس کینیا کے دارالحکومت نیروبی سے مندیرا شہر جا رہی تھی۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مقامی گورنر بتایا کہ انہوں نے شدت پسندوں سے کہا کہ ان سب کو ایک ساتھ ماردیں یا پھر سب کو چھوڑ دیں۔مندیرا کے گورنر علی روبا نے بتایا کہ مقامی افراد نے حب الوطنی اور باہمی اتحاد کا مظاہرہ کیا اور مسلمانوں نے ساتھی عیسائی مسافروں سے الگ ہونے سے انکار کر دیا تھا۔واقعے کی ذمہ داری شدت پسند گروپ الشباب نے قبول کر لی ہے۔