counter easy hit

امریکی کمپنی کا راکٹ خلا میں مشن مکمل کرکے واپس آگیا

 mission in space and back

mission in space and back

نیویارک…..امریکا کی نجی خلائی کمپنی کا راکٹ خلا میں اپنا مشن مکمل کر کے بحفاظت زمین پر واپس آگیا ہے ۔ فیلکن نائن راکٹ فلوریڈا سے گیارہ کمیونی کیشن سیٹیلائٹس لے کر21 دسمبر کو روانہ ہوا تھا۔مدار میں سیٹیلائٹس چھوڑنے کے بعد فلیکن نائن واپس زمین پر اتار لیا گیا ہے ۔راکٹ کو بحفاظت زمین پر اتارنا ایک بڑا سنگ میل قرار دیا جارہا ہے کیونکہ ان راکٹوں کو کچھ ردوبدل کے بعد دوبارہ استعمال کیا جاسکتا ہے اور اس سے خلائی مشنوں کی لاگت میں نمایاں کمی آئے گی ۔