counter easy hit

اے سی کھاریاں میاں اقبال مظہرکی زیرصدارت اجلاس

Mian Iqbal chaired the meeting

Mian Iqbal chaired the meeting

لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)جشن عیدمیلادالنبی ﷺ کے سلسلہ میں اے سی کھاریاں میاں اقبال مظہرکی زیرصدارت اجلاس ٹی ایم اے نان ہیڈکوارٹرلالہ موسیٰ میں منعقدہوا،اجلاس میں جشن عیدمیلادالنبی ﷺ کے موقعہ پرصفائی،تجاوزات ہٹانے سمیت تمام امورکاجائزہ لیاگیا ، علماء کرام نے اے سی کھاریاں کی توجہ دلاتے ہوئے کہاکہ ہمیں جشن عیدمیلادالنبی ﷺ کے موقعہ پربھرپورسیکورٹی دی جائے ،ہماراجب بھی کوئی پروگرام ہوتاہے انتظامیہ اسے لائٹ لیتی ہے،20دسمبرکو ہماری لبیک یارسول اللہ موٹرسائیکل ریلی کے موقعہ پر پولیس اور ٹی ایم اے نے ہمارے ساتھ کوئی تعاون نہیں کیا،ہمارے بارباربلانے پرتھانہ سٹی کے ایک اے ایس آئی اور دوملازم آئے اور ہمارے موٹرسائیکل پربیٹھ کرڈیوٹی دیتے رہے ،انہوں نے نہ تو کوئی راستہ کلیئرکرایااور نہ کوئی سیکورٹی انتظام کیا،اے سی کھاریاں نے علماء کرام کویقین دلایاکہ عیدمیلادالنبی کے موقعہ پر جلوس کے راستوں کی مکمل صفائی ہوگی،جلوس کے روٹس سے تجاوزات کا خاتمہ ہوگا،اجلاس میں خطیب شہرمولاناغلام ربانی چشتی،سابق ناظم چوہدری عرفان احمدصفی،چوہدری فیصل اخترگجر،محمدایوب منہاس،خالدجاویدمٹھوبٹ،حاجی محمدریاض انصاری سمیت معززشہریوں کی کثیرتعدادموجودتھی جبکہ ٹی ایم اے افسران بھی موجودتھے۔