پیرس…….فرانس میں ایک پاور اسٹیشن نے بجلی کی پیداوار بڑھانے کے لئے ایک انوکھا اور مزیدار طریقہ متعارف کروادیا ہے جس سے بجلی سے محروم علاقوں کو وافر مقدار میں بجلی فراہم کی جائے گی۔فرانس کے علاقے سوؤے میں واقع ایک پاور پلانٹ نے پنیر کے ذریعے بجلی پیدا کرنا شروع کردی ہے جس سے1500 گھروں میں بجلی فراہم کی جاسکے گی۔ذرائع کے مطابق یہ پاور اسٹیشن ایک سال میں2.8ملین کلو واٹ کی پیداروار دے سکتا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل کینیڈا سمیت یورپ کے مختلف ممالک میں بھی ایسے پاور اسٹیشنزقائم کئے جاچکے ہیں۔