کراچی……رینجرز کے اختیارات کے معاملے پر وفاق اور سندھ ایک بار پھر آمنے سامنے آگئے۔سندھ حکومت نے وفاقی حکومت کے نام خط کا ڈرافٹ تیار کر لیا،حتمی ڈرافٹ پر دستخط کےلیے آج اجلاس بلالیا گیا۔ذرائع کے مطابق حکومت سندھ نے رینجرز اختیارات پرڈرافٹ 1973 کے آئین کی روشنی میں آرٹیکل 147 کے تحت تیار کیا ہے، قانونی ماہرین کی مدد سے رات گئے تیار کیے گئے خط کے ڈرافٹ میں کہا گیا ہے کہ رینجرز کے اختیارات میں کمی کیلئے نہیں بلکہ اختیارات کو ریگولیٹ کرنے کیلئے کہا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے خط کاڈرافٹ نہ ماننےپراعلیٰ عدلیہ سےرجوع کرینگے ۔واضح رہے کہ سندھ حکومت نے رینجرز کے اختیارات میں کمی کے ساتھ ایک سمری وفاقی حکومت کو بھیجی تھی، جسے وفا ق نے مسترد کردیا تھا اورسندھ میں رینجرز کو مکمل اختیارات کے ساتھ 60دن کی توسیع دیتےہوئے کہا تھا کہ رینجرز کے اختیارات پر کوئی شرط قبول نہیں۔