اسلام آباد……..چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ کوشش کی جائے گی کہ ایسی قانون سازی کی جائے جس کی بدولت عام آدمی کو فوری اور سستا انصاف فراہم ہو سکے،سکیورٹی اداروں میں آئین سےمتعلق مضامین لازمی پڑھائے جائیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار منگل کے روز فوری اور سستے انصاف کی فراہمی کے حوالہ سے ایوان بالا کے پورے ایوان پر قائم ہونے والی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ فوری اور سستا انصاف ہر انسان کا بنیادی حق ہے اور اس کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے اور توہین ناموس رسالت قانون کاغلط استعمال روکا ،فوری انصاف کیلئے سول ججز کی تعداد بڑھائی جائے۔ رضاربانی، اعتزاز، عبدالقیوم ، مظفر شاہ ، عثمان کاکڑ ودیگر نے پورے ایوان بالا پر مشتمل کمیٹی میں یہ تجاویز دیں ۔