اسلام آباد……وزارت داخلہ نےکہا کہ سندھ رینجرز پر سالانہ 9 ارب روپے کے اخراجات وفاق برداشت کرتی ہے، کسی کو وزارت داخلہ یا وفاقی حکومت کے کسی فیصلے پر شکایت یا اختلاف ہے تو وہ عدالت جا سکتا ہے۔ترجمان وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا کہ سندھ رینجرز پر سالانہ 9 ارب کے اخراجات وفاقی حکومت برداشت کرتی ہے، وفاقی وزیر داخلہ نے یہ کہیں نہیں کہا کہ یہ 9 ارب سندھ حکومت کو دیے جاتے ہیں،سندھ رینجرز پر اٹھنے والے سالانہ اخراجات کی تفصیل اخبارات کو جاری کر دی جائے گی۔ ترجمان نے کہا کہ کسی کو وزارت داخلہ یا وفاقی حکومت کے کسی فیصلے پر شکایت،ابہام یا اختلاف ہے تو وہ عدالت جا سکتا ہے۔