جرمنی (علی جیلانی سے) اسٹٹگارٹ میں مسجد المدینہ میں جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ایک شاندار تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی یورپ کے مشہور نعت خواں سید جعفر علی شاہ اور خاندان غوثیہ اشرفیہ کے چشم و چراغ جناب سید علی جیلانی اور ممتاز عالم دین علامہ ممتاز حسین صاحب اور جناب جواد الحسن صاحب تھے۔ نقابت کے فرائض علامہ شوکت مدنی صاحب نے انجام دیئے۔ مولانا جواد الحسن صاحب نے اللہ کی محبت اپنے حبیب سے اور صحابہ کرام کی محبت آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بیان کی۔ اسٹٹگارٹ سے مجاہد ضیائی اور عبدالغفار نے خوبصورت نعتوں کا ہدیہ آقائے حضور پیش کیا۔ جناب علامہ ممتاز حسین نے میلاد کی اہمیت بیان کی۔یورپ کے مشہور نعت خواں جناب سید جعفر علی شاہ نے مسحور کن آواز سے لوگوں کا ایمان تازہ کیا۔ سوئیٹزر سے آئے ہوئے جناب سید علی جیلانی نے بھی نعت کا ہدیہ پیش کیا اور آخر میں اجتماعی دعا کرائی۔ جناب شیخ منیر صاحب اور ظفر اقبال نوری نے تمام مہمانوں سے کا فرداً فرداً شکریہ ادا کیا۔