بارسلونا (شاہد لطیف) پاکستان پیپلزپارٹی سپین کے زیراہتمام محترمہ بے نظیر بهٹو شہید کی برسی کے سلسلے میں حافظ عبد الرزاق صادق کی زیرِ صدارت زیشان ریسٹورنٹ میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان پیپلزپارٹی یورپ کے کوارڈینیٹر چوہدری کامران یوسف گهمن تهے تقریب میں ہر مکتبہ فکر کے سینکڑوں افراد نے شرکت کرکے محترمہ بےنظیر بهٹو شہید سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔
تقریب کے کامیاب انعقاد میں پیپلزپارٹی کے جیالے جنرل سیکرٹری ساجد گوندل پیپلزپارٹی کے سینئر نائب صدر ملک ابرار حسین نائب صدر چوہدری شاید لطیف گجر پاکستان تحریک انصاف کے چوہدری یاسر گجر سماجی شخصیت چوہدری عزیز احمد امرہ سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین نے بھرپور کردار ادا کیا۔
تقریب میں پاکستان عوامی تحریک کے رہنما چوہدری محمد اقبال سماجی شخصیت نوید وڑائچ فیض اللہ ساہی نے بهی دوستوں سمیت بهرپور شرکت کی تقریب سے جوشیلے مقرر ساجد گوندل ملک ابرار حسین حافظ عبد الرزاق صادق محمد اقبال چوہدری نوید وڑائچ فیض اللہ ساہی چوہدری کامران گهمن سمیت دیگر مقررین نے اپنے اپنے خطاب میں محترمہ بےنظیر بهٹو کو خراج تحسین پیش کیا۔
اس موقع پر محمد اقبال چوہدری نے محترمہ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کرائی تقریب کی کامیابی میں چوہدری شاید لطیف گجر نائب صدر پیپلزپارٹی نے مرکزی کردار ادا کیا جن کی خصوصی دعوت پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما یاسر گجر نوجوان سماجی شخصیت چوہدری عزیز امرہ اور چوہدری شاید لطیف کی رہائش گاہ ترینیتات سے حاجی محمد اقبال اشرف مغل بڑے وفود کی شکل میں زیشان ریسٹورنٹ پہنچے تقریب میں ہر مکتبہ فکر کے نمائندہ افراد نے شرکت کی۔