پشاور ……خیبرپختونخوا میں سال 2015 بہت سے حوالوں سے مثبت رہا،رواں برس کے دوران دہشتگردی کم رہی جبکہ دنیا میں تشویش کا باعث سمجھے جانے والا پولیو بھی اسی دوران بہت حد تک قابو میں رہا۔
سال 2014ء کے مقابلے میں رواں برس صوبے میں پولیو کے کیسز کم رپورٹ ہوئےجو گزشتہ برس فاٹا و دیگر علاقوں میں بہت زیادہ سامنے آئے تھے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال فاٹا میں 179 جبکہ خیبر پختونخوا میں 68 بچے موذی مرض کاشکار ہو ئے ۔اس کے مقابلے میں سال 2015 بہت حدتک بہترثابت ہوا جبکہ پورے سال میں فاٹا اور خیبرپختونخوا میں 16،16 بچے اس مرض میں مبتلا ہوئے ماہرین صورتحال میں بہتری کے لیے مختلف وجوہات بیان کرتے ہیں