لاہور…….پاکستان کرکٹ بورڈ یاسر شاہ کےمثبت ڈوپ ٹیسٹ کے خلاف اپیل کرے گا، لیکن اس کا حتمی فیصلہ آئی سی سی کی جانب چند سوالوں کے جواب موصول ہونے کے بعد کیا جائےگا۔ذرائع کا کہنا ہےکہ پی سی بی کو آئی سی سی کی جانب سے کئی صفحات پر مشتمل رپورٹ تو موصول ہو گئی ہے لیکن اس میں کئی پہلووٗں کی وضاحت درکار ہے ،اس سلسلے میںآئی سی سی سے رابطہ بھی کیا جا چکا ہے۔جواب موصول ہونے کے بعد مستقبل کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں ممنوعہ دوا کی مقدار ظاہر نہیں کی گئی، پی سی بی مقدار کی بنیاد پر کیس تیار کرے گا۔ اگر مقدار کم ہوئی اور یاسر شاہ نےاپنی لاپرواہی تسلیم کی تو امکان ہے کہ انہیں کم سے کم سزا کا سامنا کرنا پڑے۔