نیویارک……کھانا پکانے، صفائی کرنے، برتن دھونے، مساج کرنے والے روبوٹس کے بعد اب دیوار پر چڑھنے والے روبوٹ بھی سامنے آگئے ہیں۔امریکی کمپنی نے تیار کیا ہے ایسا روبوٹ جو زمین پر تیزی سے چلنے کے ساتھ ساتھ دیوار پر بھی چڑھنے کی صلاحیت رکھتا ہے، ورٹی گوvertigo نامی یہ روبوٹ چار پہیوں پر مشتمل ہے۔ورٹی گو کو گھریلو کام کاج کے علاوہ عمارتوں کی تلاشی لینے اور ریسکیو آپریشن میں بھی استعمال کیا جا سکے گا۔