حافظ آباد …….وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف ہاتھ کاٹے جانے سے معذور ہونے والے نوجوان ابوبکر اور اس اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کیلئے حافظ آباد پہنچ گئے۔ان کا کہنا تھا کہ کسی طاقت کو انصاف کی راہ میں حائل نہیں ہونے دیں گے ۔وزیر اعلیٰ پنجاب حافظ آباد کے گاؤں جوریاں پہنچے اور متاثرہ خاندان سے اظہار ہمدردی کیا۔ ان کا کہناتھاکہ متاثرہ خاندان کو مکمل انصاف فراہم کیا جائے گا۔ متاثرہ نوجوان ابوبکر کے والد نے الزام لگایا تھا کہ مقامی زمیندار نے کام سے انکار پر اس کے بیٹے کے ہاتھ چارہ کاٹنے کی مشین میں د ےکر کاٹ دیئے تھے۔
لاہورمیں وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت کڈنی اینڈ لیورانسٹی ٹیوٹ منصوبے کا اجلاس بھی ہوا۔ شہبازشریف کا کہنا تھاکہ منصوبے کی تکمیل سے گردے اورجگر کے مریضوں کو علاج معالجے کی جدید سہولتیں میسر آئیں گی۔
وزیراعلیٰ نے اورنج لائن میٹروٹرین منصوبے کے اجلاس کی صدارت بھی کی۔ اجلاس میں ٹرین کے اسٹیشنوں کے ڈیزائن اور رنگ کی منظوری دی گئی۔ وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ اورنج لائن ٹرین کے اسٹیشنز پر تجارتی سرگرمیوں کاپلان مرتب کیا جائے۔