تحریر: شاہ بانو میر
سال 2015 اپنی بے شمار یادوں کو سمیٹتا ہوا ہمیشہ ہمیشہ کیلئے تاریخ بننے جا رہا ہے۔ ایک سال مجموعہ ہے بہت سے حادثات واقعات مسائل کامیابیوں ناکامیوں کا الحمد للہ دنیاوی جھگڑوں سے قدرے فراغت مل گئی ہے تو سال کا گزرنا بھی ذہن کو اطمینان دے رہا ہے کہ کوشش یہی رہی کہ کچھ اللہ پاک کا قرب حاص ہو سکے- آپ کو وہ بتاؤں جو سیکھ رہی ہوں۔ اظہار کا سلیقہ تو نہیں ابھی دین کی پگڈنڈی پر ابھی جمے قدموں سے چلنا نہیں آیا- کہ علم کا شعور کا بیکراں سمندر ہے۔
جتنا ڈوبو اور گہرائی میں جانے کی خوہش ابھرتی ہے اس الکتاب میں- میں محدود حلقے کے ساتھ انتہائی محدود تھی اللہ پاک نے گھر بیٹھے ایسے سوہنے سلسلے بنائے کہ سبحان اللہ خوش نصیب ہے وہ جسے اللہ پاک اس کی پسند کا شعبہ عطا فرما دے ان میں سے ایک میں بھی ہوں لیکن وسیلہ اللہ پاک نے ان ویب سائٹس کو بنایا جن کو جب جو بھیجا انہوں نے بڑے اہتمام اور بڑے سلیقے سے لگایا – کہ خلق خُدا نے شوق سے کھولا اور اسے پڑھا اور کاش اللہ پاک کسی کو راہ راست پر بھی لے تو سبحان اللہ اس کار خیر صدقہ جاریہ میں شامل وہ تمام لوگ ہیں جو قرآن پاک کے رکوع اور دیگر آیات کو کام سمجھ کر لگاتے ہیں۔
وہ نہیں جانتے کہ وہ اپنے لیئے کونسی نور کی روشن شاہراہ کو تھام کر بہترین اجر پا چکے – اصل محنت ان سب کی ہے قرآن پاک کا وسیع و عریض سلسلہ جس میں خواتین جوق در جوق داخل ہو رہی ہیں گھر بیٹھے بٹھائے اس کی کامیابی کے اصل حقدار میرے تمام وہ بیٹے وہ بھائی ہیں جنہوں نے تحریر کے پرخار خطرناک سفر میں ہمیشہ معاونت فراہم کی – انہیں مخالفانہ باتیں بھی سننے کو ملیں استراضات بھی ہوئے زیادہ لکھنے پر منع کرنے کا بھی کہا گیا لیکن وہ جانتے ہیں کہ دنیا میں اس وقت ہر شعبے پر جتنا شیطان کا راج ہے ایسے میں تو ہر مسلمان کو تلوار سے نہیں قلم سے ضرور حق کا کلمہ بلند کر کے اپنی نسل کو اسلامی رنگ دینے کا فریضہ پورا کرنا چاہیے۔
اسی لئے تو ان سب نے دن رات میں جب جو بھیجا اللہ کی رضا کیلئے کیلئے اسی وقت اسے شائع کیا جس کیلئے دل کی گہرائیوں سے ان کی ممنون ہوں – ویب سائٹس کے وہ قابل احترام ممبران جن کو میں جانتی بھی نہیں لیکن تحریروں کو جس انداز میں سجاتے سنوارتے اور قارئین تک پہنچاتے ہیں اس میں کوئی دوسری رائے نہیں ہے کہ جیو اردو الگ انداز رکھتا ہے -پوری دنیا میں پڑھی جانے والی یہ ویب سائٹ اس لحاظ سے منفرد ہے کہ سوچ بیحد وسیع ہے کوئی گروپ بندی نہیں کہ فلاں کا کام نہیں لگانا اور فلاں کا لگانا ہے – یہی کامیاب ادارے کی پہچان ہے ذاتیات کا شکار نہیں ہوتا – جیو اردو میں کسی کیلئے لکھنے کی ممانعت نہیں ہے -نہ ہی مخصوص ہستیوں کو بار بار دکھایا جاتا ہے – ان سے خوش وہ خوش ہیں – ان کی صرف کوالٹی پر نگاہ ہے۔
کام پرگہری نگاہ اور کامیابی کے تناسب کو گاہے بگاہے پرکھنا جانچنا پھر کامیاب آرٹیکلز کو نمایاں کرنا اور عام لوگ جو نہیں پڑھتے ان تک پہنچانا بہترین حکمت عملی ہے – جیو اردو کے ممبران اس کامیاب ادارے کو بہت کامیاب انداز میں چلا رہے ہیں – فرقہ واریت سیاست مخالفت سے دور جزبہ حب الوطنی سے سرشار ترو تازہ ہمیشہ کام کا اعلیٰ معیار آپکو نئی تازگی کا نئی سوچ کا انداز فراہم کرتا ہے – پورا سال شاہ بانو میر ادب اکیڈمی کو قارئین کے ساتھ جوڑے رکھنے اور بہترین پیشکش پر ہم تہہ دل سے آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں – تمام خواتین کے آرٹیکلز کو ہمیشہ بہترین اور تیز ترین لگانے کا اعزاز انہی کے پاس ہے۔
جیو اردو کی تمام ٹیم کو نیا سال بہت بہت مبارک ہو – نئے سال کے خوبصورت موقعہ پر آپ سب کیلئے نئی کامیابیوں نئی خوشیوں اور آپ کے پختہ ایمان اور اخلاص کے لئے اللہ سے دعاگو ہیں امید واثق ہے کہ سال 2016 بھی کام انشاءاللہ اسی طرح آپکے بہترین تعاون اور ہماری محنت سے کامیاب ٹیم کے طور پے جاری و ساری رہے گا اللہ پاک ہم سب سے وہ بہترین خدمت دین اسلام کی لے لے جو اسکو پسند ہو آمین نیا سال مبارک جیو اردو جیو پاکستان۔
تحریر: شاہ بانو میر