واشنگٹن…….امریکی صدر باراک اوباما اپریل 2016میں جرمنی کا دورہ کریں گے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق اوباما صنعتی شعبے کے دنیا کے سب سے بڑے ہینوور میلے میں شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ امریکی صدر کی چانسلر انگیلا میرکل سے ملاقات بھی طے ہے۔ اس موقع پر آزاد تجارت کے متنازعہ بین البراعظمی معاہدے پر بھی بات چیت ہو گی۔اوباما کی کوشش ہے کہ جنوری 2017ء میں ان کی مدت صدارت ختم ہونے سے قبل یہ معاہدہ حتمی شکل اختیار کر لے۔ باراک اوباما ہینوور میلے میں شریک ہونے والے پہلے امریکی صدر ہوں گے، جہاں 2016ء کا مہمان ملک بھی امریکا ہی ہے۔