نئی دہلی……نئی دہلی کو آلودگی سے بچانے کیلئے نئے منصوبے کا آج سے آغاز ہوگیا ،جس کے تحت ایک دن طاق نمبر پلیٹ والی گاڑیاں اور ایک دن جفت نمبر پلیٹ والی گاڑیاں سڑکوں پر نکالی جائیں گی۔نئی دہلی میں یہ منصوبہ آزمائشی بنیاد پر 15 دن کیلئے شروع کیا گیا ہے۔منصوبے کے باعث آج طاق نمبر پلیٹ کی گاڑیاں سڑکوں پر نکلیں گی جبکہ جفت نمبر پلیٹ والی پارکنگ میں کھڑی رہیں گی۔اس طرح ایک دن میں دس لاکھ گاڑیاں پابندی کی وجہ سے سڑکوں سے غائب ہوں گی،اتوار کے دن یہ پابندی نہیں ہوگی جبکہ موٹر سائیکلوں، خواتین ڈرائیور،سیاستدان اور وی آئی شخصیات پر بھی اس پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔خلاف ورزی کرنے پرعوام پر 2 ہزار روپے کا جرمانہ کیا جائے گا۔