ماسکو……شادی کی پیشکش ایک ایسا موقع ہے جسے ٹھکرایا جانا شاید کوئی بھی پسند نہ کرے اس لئے سب نوجوانوں کی خواہش ہوتی ہے کہ ان لمحات کو ہمیشہ کے لئے یادگار بناتے ہوئے اپنی بات منوا لیں۔روس سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے بھی ایسا ہی کچھ کیا اور اپنی محبوبہ کو پروپوز کرنے کا انوکھا اسٹائل اپنایا۔عاشق نے پولیس کی مدد سے پہلے محبوبہ کو پھنسایا اور پھر کچھ ہی دیر بعد غباروں کا سرپرائز بھجواکر موقع پ ر ہی شادی کی پیشکش کردی۔نوجوان کو اس انوکھے طریقے کے ذریعے اپنی محبوبہ تو مل گئی لیکن اس کی مدد کرنے والے پولیس افسران کی شامت آگئی جن کے خلاف ہراساں کرنے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔