بخارسٹ……نئے سال کے ساتھ خوش بختی کو خوش آمدید کہنے رومانیہ میں سینکڑوں افراد ریچھ کا کاسٹیوم پہنے سڑکوں پر ڈانس کرنے نکل پڑے۔دنیابھر میں نئے سال کو بیحد جوش و خروش سے خوش آمدید کہا جارہا ہے اور اس موقع پر مختلف ممالک میں منفرد روایتی تقریبات کا اہتمام بھی کیا جارہا ہے۔ایسا ہی ایک نظارہ رومانیہ کے قصبے کومانیسٹی میں بھی دیکھنے کو ملا جہاں نئے سال کے ساتھ خوشی بختی/خوش قسمتی کو خوش آمدید کہنے سینکڑوں افراد بےئر ڈانس کیلئے سڑکوں پر نکل آئے۔سالانہ بےئر ڈانس کی قدیم روایت کو بررقرار رکھتے ہوئے سڑکوں پر نکلنے والے تمام افراد نے ریچھوں کی طرح مکمل کاسٹیوم زیب تن کر رکھا تھا جنہوں نے گاتے ڈانس کرتے ہوئے ناصرف برائی کو الوداع کہا بلکہ نئے سال میں اپنے لیے خوشیوں کی دعائیں مانگیں۔