بارسلونا (یوسف چوہدری) پاکستان عوامی تحریک سپین کے صدر محمد اقبال چوہدری نے تمام عہدیداران اور کارکنان کی جانب سے پاک ویلفیئر فیڈریشن کے صدر چوہدری نوید وڑائچ سے ان کی خالہ جان کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ خالہ جان کا رشتہ بھی ماں کی طرح مقدس ہوتا ہے جن کی وفات پر ہم ان کے دکھ اور غم میں برابر کے شریک ہیں۔
ہم اللہ تعالی سے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور مرحومہ کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔