اوباڑو ……جمعیت علمائے اسلام (ف )کے سینیٹر عبد الغفور حیدری نے کہا ہے کہ اگر بھارتی وزیراعظم کی سوچ میں تبدیلی آئی ہے تو کشمیر سمیت تمام متنازع معاملات پر پیشرفت ہونی چاہیے ۔اوباڑو میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اگر نریندر مودی نے ہوش کے ناخن لئے اور سوچنا شروع کر دیا ہے کہ پاکستان اور بھارت پڑوسی ہیں اور دونوں ملکوں کی ترقی رکی ہوئی ہے توکشمیر سمیت جو متنازع معاملات ہیں ان پر پیشرفت کی جانی چاہیے ۔