نئی دلی……پٹھان کوٹ کی ایئر بیس کے اندر دوبارہ فائرنگ کی اطلاع ملی ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق ایئر بیس کے اندر دھماکا بھی سنا گیا ہے۔بھارتی کمانڈوز کی بھاری نفری طلب کر لی گئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایک دہشت گرد کی اب بھی ایئر بیس کے اندر موجودگی کی اطلاع ہے۔ادھر نئی دلی کے ریلوے اسٹیشن پر بم کی اطلاع بھی موصول ہوئی ہے ،جس کے بعد بھارتی شہر ممبئی کا ریلوے اسٹیشن بندکردیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق لکھنو شتابدی ایکسپریس کو خالی کرا کر تلاشی لی جا رہی ہے۔گزشتہ روز پٹھان کوٹ ایئربیس کے حملے میں 5 حملہ آور ہلاک اور 4 بھارتی فوجی ہلاک اور جبکہ6 زخمی ہوگئے تھے۔ بھارتی حکام کے مطابق حملے میں ایئر بیس کو کوئی نقصان نہیں پہنچا تھا۔ادھر بھارتی انٹیلی جنس ذرائع کا کہنا ہے کہ حکام کو علاقے میں مشتبہ افراد کی موجودگی اورایئر بیس پر ممکنہ حملے سے گذشتہ روز ہی آگاہ کر دیا گیا تھا۔