counter easy hit

کوئٹہ: خصوصی مہم میں 9ہزارگاڑیوں کیخلاف کارروائی کی گئی

QUETTA: special campaign

QUETTA: special campaign

کوئٹہ……..ایس ایس پی ٹریفک نے کہا ہے کہ گزشتہ سال خصوصی مہم میں 9ہزار500غیر رجسٹرڈ موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں کےخلاف کارروائی کی۔ایس ایس پی ٹریفک کوئٹہ حامد شکیل نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ چالان کی مد میں 3کروڑ 30لاکھ 33ہزار 700 روپے جرمانہ عائدکیاگیا۔حامد شکیل نے مزید کہا کہ 2015ء میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پرمجموعی طور پرایک لاکھ 40ہزار548چالان کیےگئے۔