نئی دلی…..بھارت کے پٹھان کوٹ ائربیس حملے میں لیفٹیننٹ کرنل سمیت 10بھارتی فوجی ہلاک ہوئے۔ کلیئرنس آپریشن دوسرے روز بھی جاری ہے، آپریشن کے دوران دھماکے اورفائرنگ سے 4بھارتی اہلکار زخمی ہوئے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔پٹھان کوٹ ایئربیس میں سرچ آپریشن جاری ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق آج صبح 9بج کر ایک منٹ پر پٹھان کوٹ ائربیس میں دھماکا اور فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں ۔جن میں ایک بھارتی فوجی ہلاک اور 4شدید زخمی ہو گئے۔دھماکے کے بعد ایئر بیس کے اندرایک اوردہشت گرد کی موجوگی کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق علاقے میں گزشتہ روز سے سیکیورٹی ریڈ الرٹ ہے،ایئر بیس کے اندر اور باہر سیکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ گذشتہ روز سےاب تک ایئر بیس سے کئی بھارتی فوجیوں کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں ،جن میں 7سیکیورٹی اہلکار،2 ایئر فورس مین اور دو گارڈز کمانڈوز بھی شامل ہیں ،ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔