counter easy hit

پٹھان کوٹ حملہ: بھارت کیساتھ ہر قسم کے تعاون کے پابند ہیں، امریکہ

 cooperation with India, US

cooperation with India, US

واشنگٹن …….. امریکہ نے پٹھان کوٹ ایئر بیس پر حملے کو نفرت انگیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ دہشت گردی کے خلاف بھارت کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کا پابند ہے، تمام ممالک سے دہشت گردی کے نیٹ ورک کو ختم کرنا ہوگا۔ امریکی وزرات خارجہ کے ترجمان جان کربی نے ایک بیان میں کہا کہ امریکہ دہشت گردی کے خلاف بھارت کے ساتھ اپنی مضبوط تعاون کے عہد کا پابند ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم خطے میں تمام ممالک سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس قابل نفرت عمل کا ارتکاب کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچانے اور دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو ختم کرنے کے لیے مل کر کام کریں۔