اسلام آباد…….سعودی وزیرخارجہ عادل بن احمد الجبیر 7 جنوری کو پاکستان کے سرکاری دورے پر آئیں گے۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق اپنے دورے میں سعودی وزیرخارجہ وزیراعظم نوازشریف اورمشیرخارجہ سرتاج عزیزسمیت اعلیٰ حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔ ذرائع کے مطابق سعودی وزیر خارجہ کی پاکستانی قیادت سے ملاقاتوں میں پاکستان کی سعودی قیادت میں قائم ہونے والے 34 رکنی فوجی اتحاد میں شمولیت، مشرق وسطیٰ کی صورت حال اور پاک سعودی تعلقات پر بات چیت کی جائے گی۔ سعودی وزیرخارجہ نے 2 روزہ سرکاری دورے پر آج پاکستان پہنچنا تھا لیکن سعودی حکومت کی درخواست پر ان کا دورہ ملتوی کیا گیا۔