امریکا میں بیٹی کے ریپ میں ملوث ماں کوعمر قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔نیویارک: (ویب ڈیسک) امریکا میں عدالت کی جانب سے ایک عورت کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ 37 سالہ عورت پر الزام ہے کہ اس نے اپنے 32 سالہ بوائے فرینڈ کو اپنی بیٹی جس کی عمر 12 سال تھی کو زیادتی کا نشانہ بنانے میں مدد کی۔ 32 سالہ اس شخص کی جانب سے 12 سالہ معصوم بچی کو کئی مرتبہ زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ اور اس سارے مکروہ کام میں لڑکی کی ماں معاون تھی۔ عدالت کی جانب سے اس شخص کو بھی 20 سال کی قید کی سزا سنائی گئی ہے۔