counter easy hit

سعودی عرب اور ایران سفارتی تعلقات بحال کریں :امریکہ

Saudi Iran restore diplomatic relations United States

Saudi Iran restore diplomatic relations United States

خطے کے تمام سیاسی رہنما دونوں ممالک کے درمیان پائی جانے والی کشیدگی ختم کرانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں :ترجمان امریکی محکمہ خارجہ
واشنگٹن (یس اُردو) سعودی عرب اور ایران کے تعلقات میں کشیدگی بڑھنے لگی ، تہران میں سفارت خانے کو آگ لگانے کے واقعے کے بعد سعودی عرب نے ایران سے سفارتی تعلقات توڑ دیئے ۔ امریکا نے بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے پر زور دیا ہے ۔ شیخ نمر کو پھانسی دیئے جانے پر سعودی عرب اور ایران کے تعلقات میں تناؤ بڑھ گیا ۔ تہران اور ریاض میں تعلقات اس حد تک کشیدہ ہوئے کہ دونوں ملکوں نے سفارتی روابط ہی ختم کر دئیے ۔ ریاض میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے ایران سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو سعودی عرب کی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی ۔ سعودی عرب نے ایرانی سفارتی عملے کو ملک چھوڑنے کے لئے اڑتالیس گھنٹے کی مہلت دے دی ۔ عرب ٹی وی کے مطابق تہران میں سعودی سفارتخانے کی عمارت پر مشتعل ہجوم کی توڑ پھوڑ اور آتشزنی کے بعد سعودی سفارتی عملہ نکال لیا گیا ۔ تہران سے آنے والے سعودی سفارتی عملے کے ارکان دبئی پہنچ گئے ۔ دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے خطے کے ملکوں کے رہنماؤں پر زور دیا ہے کہ بات چیت سے کشیدگی کو کم کرنے کے لئے کردار ادا کریں