counter easy hit

سوئیڈن نے سرحد پر مہاجرین کی جانچ پڑتال شروع کر دی

Sweden began checking the refugees at the border

Sweden began checking the refugees at the border

اسٹاک ہوم……..سوئیڈن نے ملک میں داخل ہونے والے مہاجرین کی تعداد کو محدود کرنے کے لیے ڈنمارک سے آنے والے مسافروں کی شناخت کی جانچ شروع کردی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈنمارک اور سوئیڈن کے درمیان میں اوریسنڈ برج کو ٹرین، بس یا کشتی سے پار کرنے والے مسافروں کو ضروری دستاویز فراہم کیے بغیر سوئیڈن میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ریل کے ذریعے سوئیڈن آنے والے مسافروں کو اب کوپن ہیگن ایئر پورٹ پر ٹرین تبدیل کرنی ہوگی اور مختلف چیک پوائنٹس پر شناخت کرانے کے بعد سوئیڈن میں داخلے کی اجازت دی جائے گی۔گزشتہ سال سوئیڈن کو پناہ کے لے لیے ڈیڑھ لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔سوئیڈن کی حکومت نے اپنی سرحدوں پر اختیار رکھنے کے لیے یورپی یونین کے اوپن بارڈر شینجیئن معاہدے سے جزوقتی چھوٹ بھی حاصل کرلی ہے۔