واشنگٹن……..وائٹ ہاؤس نے اسلحہ کنٹرول سے متعلق صدارتی حکم نامے کی تفصیلات جاری کردیں ۔ صدر باراک اوباما کہتے ہیں کہ گن کنٹرول قانون سے زندگیاں بچائی جا سکتی ہیں، کانگریس کو اسلحہ کنٹرول کا بل منظورکرنا ہوگا ۔ وائٹ ہاؤس میں اپنی قانونی اور سیکیورٹی ٹیم کے ساتھ ملاقات کے بعد پریس کانفرنس میں امریکی صدر باراک اوباما نے کہا کہ گن کنٹرول سے متعلق نئے اقدامات سے تشدد کے واقعات میں کمی آئے گی ۔دوسری جانب اوباما انتظامیہ نےاسلحہ کنٹرول پرانتظامی اقدامات کی تفصیلات جاری کردی ہیں ۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق امریکا میں انٹرنیٹ کے ذریعے اورنمائشوں میں اسلحہ فروخت کرنے والوں کولائسنس لینا ہوگا۔اسلحہ فروشوں کوخریداروں کی مکمل تفصیلات لینےکا بھی پابند کیا جائےگا۔