سوئنگ کے بادشاہ اور قومی ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی وسیم اکرم کی تباہ کن بولنگ کا سامنا کس بلے باز نے کیا ۔لاہور (ویب ڈیسک) آئی سی سی ایلیٹ پینل کے امپائر علیم ڈار وہ پہلے بلے باز تھے جہنوں نے وسیم اکرم کی پہلی گیند کا سامنا کیا۔ تفصیلات کے مطابق علیم ڈار اور وسیم اکرم دونوں ایک ہی کالج میں اکھٹے پڑھتے تھے اور دونوں کو ہی اتفاق سے کرکٹ سے جنون کی حد تک لگاؤ بھی تھا یہی وجہ تھی کہ آج دونوں اپنی فیلڈ میں کامیاب ہیں ۔لاہور کے سول لائنز میں واقع گورنمنٹ کالج میں منتخب کردہ کھلاڑیوں میں سے وسیم اکرم کو باولر اور علیم ڈار کو بیسٹمن کے طور پر منتخب کیا گیا تھا ۔ فرسٹ کلاس کرکٹ میں بیسٹمن کے طور پر اپنے کیرئر کا آغاز کرنے والے علیم ڈار کو جلد ہی اس بات کا احساس ہو گیا کہ کرکٹ ان کے بس کی بات نہیں لہذا انہوں بیسٹمن کے طور پر کرکٹ کو خیر باد کہتے ہوئے امپائرنگ کے شعبے کو اپنا لیا اور اس شعبے میں اپنا نام کمایا۔حال ہی میں اپنے ٹیسٹ میچوں کی سنچری مکمل کرنے والے علیم ڈار دو ہزار نو سے مسلسل تین بار آئی سی سی امپائر آف دی ایئر کا ایوارڈ حاصل کرنے کا کارنامہ بھی انجام دے چکے ہیں