سڈنی ……سیکورٹی خدشات کے باعث آسٹریلیا نے بنگلہ دیش میں ہونے والے انڈر19 ورلڈ کپ سے دستبرداری کا اعلان کردیا ، آسٹریلوی ٹیم بنگلہ ایونٹ کھیلنے بنگلہ دیش نہیں جائے گی۔بنگلہ دیش میں ہونے والے ایونٹ کے لئے تیاریاں مکمل کی جارہی ہیں ،لیکن سیکورٹی کے حوالے سے خدشات کے باعث انٹرنیشنل ٹیمیں آنے سے کترارہی ہیں ،انڈر 19 ورلڈ کپ کا آغاز 27 جنوری سے ہونا ہے،جس کےلئے 16 ٹیموں نے شرکت کرنا تھی ،تاہم اب آسٹریلیا کی انڈر 19 ٹیم نے ایونٹ سے دستبرادی کا اعلان کردیا ہے۔کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو جیمز سدرلینڈ کے مطابق بنگلہ دیش کے حالات انٹرنیشنل ٹیموں کے لئے مناسب نہیں اور کھلاڑی بھی ایسی صورتحال میں وہاں کا دورہ نہیں کرنا چاہتے۔اس سے قبل اکتوبر میں آسٹریلین کرکٹ ٹیم نے بھی بنگلہ دیش کا دورہ کرنے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد سیریز منسوخ کردی گئی تھی ۔ایونٹ کا پہلا میچ بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائےگا ،جب کہ پاکستان اپنا پہلا میچ28 جنوری کو افغانستا ن کے خلاف کھیلے گا۔