کراچی…….کراچی کی مقامی عدالت نے ای او بی آئی اسکینڈ ل کیس میں گرفتار تین ملزمان کو پانچ روز کے ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا ۔ای او بی آئی اسکینڈل کیس میں گرفتار تین ملزمان کو سول جج ثوبیہ آفتاب کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ ملزمان میں اے کے ڈی سیکیورٹی کے ڈائریکٹرمحمد اقبال، طارق گھمرو اور سی ای او فرید عالم شامل ہیں۔ ملزمان پر ای ا و بی آئی کے شیئرز کے ذریعے قومی خزانے کو کروڑوں روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔عدالت نے ملزمان کو پانچ روز کے ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا ہے۔ ایف آئی اے کے وکیل نے ملزمان کے10 روزہ کے ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔وکیل صفائی نےبتایا کہ دو سال سے ای او بی آئی اسکینڈل تحقیقات ہو رہی ہیں۔ وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ ریسرچ رپورٹ کو بنیاد بنا کر کارروائی کی جارہی ہے۔