counter easy hit

حتمی تحقیقات تک صرف شبے کی بنا پر منفی رپورٹ پیش نہیں کرونگا،پاریکر

The final investigation repor

The final investigation repor

نئی دہلی …….بھارتی وزیردفاع منوہر پاریکر نے کہا ہے کہ جب تک حتمی رپورٹ نہیں آجائے، کوئی منفی رپورٹ نہیں پیش کروں گا ، حملہ آوروں کے تعلقات کس سے ہیں یہ سب تحقیقات کے بعد سامنے آئے گا ۔بھارتی وزیردفاع منوہر ہاریکر نے پٹھان کوٹ حملے بریفننگ دیتے ہوئے کہا کہ حملے کی جگہ سے پاکستان سے بنی چیزیں ملی ہیں ، لیکن شبے کی بنا پر بغیر حتمی تحقیقات کے کوئی منفی رپورٹ نہیں دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ آخری مارے جانے والے 2 دہشتگردوں کا ڈی این اے ٹیسٹ ہونے سے پہلے نہیں کہا جاسکتا کس کے کس سے تعلقات ہیں ۔منوہر پاریکر نے کہا کہ کومبنگ آپریشن جاری ہے ، ایک دن میں بھی ختم ہوسکتا ہے ،تین دن بھی لگ سکتے ہیں۔