کابل …..افغان صوبے ہلمند میں آپریشن کے دوران حملے میں امریکی اسپیشل فورسز کا ایک اہلکار ہلاک اور
2 زخمی ہو گئے۔پینٹاگون کے ترجمان پیٹر کُک کے مطابق افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں امریکی اسپیشل فورسز کے اہلکار افغان سیکیورٹی فورسز کے ساتھ آپریشن میں مصروف تھے کہ اس دوران ان پر حملہ ہوا، جس کے نتیجے میں امریکی اسپیشل فورسز کا ایک اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔ترجمان کے مطابق حملے میں افغان سیکیورٹی فورسز کے چند اہلکار بھی زخمی ہو ئے ہیں۔