پشاور…… گزشتہ سال فاٹا کی 15 تحصیلوں میں پولیو کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ یہ امر خوش آئند ہے کہ رواں سال یہ تعداد کم ہو کر صرف 8 رہ گئی ہے۔ان خیالات کا اظہار محمد اسلم کمبوہ فاٹا ایمرجنسی آپریشن سینٹر میں پولیو ریویو میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرپولیو پروگرام کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے بتایا گیا کہ گزشتہ سال 31 فیصد دور دراز کے علاقوں تک رسائی ممکن نہیں تھی لیکن رواں سال انسداد پولیو پروگرام نے ان علاقوں میں بھی ویکسی نیشن کی اور جن علاقوں تک رسائی ممکن نہیں ہو سکی ان کی تعداد صرف دو فیصد ہے۔اس موقع پر انسداد پولیو پروگرام کی راہ میں حائل مختلف مشکلات کے حوالے سے موقع پر احکامات بھی جاری کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ یقینا پولیو کیسز میں کمی یہ ظاہر کرتی ہے کہ انسداد پولیو پروگرام میں مزید بہتری آئی ہے تاکہ آئندہ مہم کے دوران ایف آر پشاور کے تمام بچوں کی ویکسی نیشن کو یقینی بنایا جاسکے۔