counter easy hit

ڈونلڈ ٹرمپ کے برطانیہ داخلے پر پابندی

UK ban on Donald Trump

UK ban on Donald Trump

لندن….. امریکی صدارتی امیدوار بننے کے خواہشمند ڈونلڈ ٹرمپ کی برطانیہ میں داخلے پر پابندی کے معاملے پر بحث اس ماہ کی 18 تاریخ کو دارالعوام میں کی جائے گی۔امریکامیں ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار بننے کے خواہشمند ، ڈونلڈ ٹرمپ اپنے متنازع غیر ذمہ دارانہ اور مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیانات کی وجہ سے خبروں کی زینت بنے ر ہے ہیں ۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانا ت کو دنیا بھر میں تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے، برطانیہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کے مسلمان مخالف بیانات کے بعد مظاہروں کے ساتھ ساتھ ملک میں داخلے پر پابندی کا بھی مطالبہ کیا گیا ۔برطانیہ میں 5 لاکھ 60 ہزار سے زائد افرا د نے ڈونلڈ ٹرمپ کی برطانیہ آمد پر پابندی کی درخواست پر دستخط کئے تھے۔ جبکہ ایک لاکھ افراد نے اس موضوع پر پارلیمنٹ میں بحث کا بھی مطالبہ کیا،جبکہ ایک اور درخواست میں 40 ہزار افراد نے ڈونلڈ ٹرمپ پر پابندی کا مطالبہ کیا ۔ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف شدید رد عمل کے بعد دارالعوام کے ارکان نے 18 جنوری کو بحث کافیصلہ کیا ہے ۔اس بحث کو آن لائن دیکھا جاسکے گا۔