کراچی …..کراچی کے علاقے ملیر میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے کارروائی کرکے سیاسی جماعت کے عہدے دار کو حراست میں لے لیا۔ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے رات گئے کالا بورڈ میں ایک گھر پر چھاپہ مارا۔ چھاپے کے دوران سیاسی جماعت کے عہدے دار کو حراست میں لےلیا گیا۔زیر حراست ملزم کے خلاف مختلف جرائم میں ملوث ہونے کا شبہ ہے،مشتبہ ملزم کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔