سرائے عالمگیر(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے راہنماڈاکٹر خلیل حیدر جرال نے اپنے بیان میں کہاکہ حکومت، پاک فوج اورعوام دشمن کی کسی بھی غلط حرکت کا منہ توڑ جواب دینے کو تیار ہیں اور آخری دہشتگرد کے خاتمے تک پاک فوج کی کاروائی جاری رہے گی یقینی انہوں نے کہاکہ میاں برادران محب وطن شخصیت کا نام ہے اورمسلم لیگ ن پاکستان اور عوام کی ترقی پر کامل یقین رکھتی ہے میاں برادران کی کامیاب پالیسیوں کی وجہ سے ملکی ترقی کا پہیہ چل چکا ہے انشااللہ پاکستان کی ترقی کی منزل قریب ہے جسے روکنا اب کیسی کے بس کاروگ نہیں رہا عوام بہت جلد خوشحالی کا دور دیکھیں گے۔