سری نگر…. .مقبوضہ کشمیرکےکٹھ پتلی وزیراعلیٰ مفتی سعیدانتقال کرگئے،مفتی سعیدنئی دہلی کےانسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزمیں زیرعلاج تھے۔مفتی سعیدکونمونیاکی وجہ سے2ہفتےقبل اسپتال میں داخل کیاگیاتھا۔ مفتی سعیدکی عمر79سال تھی۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق مفتی سعید کو آکسیجن میں کمی، فشار خون، گردوں اور جگر کے مرض کا سامنا تھا، طبیعت خراب ہونےکی وجہ سےانھیں انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا تھا۔مفتی سعید 12جنوری 1936 میں جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں ایک جاگیردار گھرانے میں پیدا ہوئے۔انھوں نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری لے کر کشمیر میں سیاسی سرگرمیاں شروع کیں۔مفتی سعید کی پارٹی ہندوقوم پرست جماعت بی جے پی کے ساتھ مشترکہ طور اقتدار پر براجمان ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مفتی سعیدکی بیٹی محبوبہ مفتی کووزیراعلیٰ بنائےجانےکاامکان ہے۔