counter easy hit

تھرپارکر :ایک ہفتے کے دوران 17 بچے جاں بحق

Child: 17 children killed during a week

Child: 17 children killed during a week

تھرپارکر…….تھرپارکر کے سول اسپتال مٹھی میں غذائیت کی کمی اور دیگر امراض کے نتیجے میں ایک اور بچہ جاں بحق ہوگیا۔ایک ہفتے کے دوران جاں بحق بچوں کی تعداد 17 ہوگئی ۔اسپتال ذرائع کے مطابق غذائیت کی کمی اور دیگر امراض نے یک اور تین دن کے بچے کی جان لے لی ، گزشتہ 7 دنوں کے دوراب تک 17 بچےانتقال کرگئے ،اسپتال میں غذائیت کی کمی کے وارڈ میں اس وقت بھی 28 بچے زیر علاج ہیں۔دوسری جانب اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صوبائی سیکریٹری ڈاکٹر سعید احمد منگنی جو نے سول اسپتال کا بجٹ ایک کروڑ چالیس لاکھ سے بڑھا کر دو کروڑ 80 لاکھ روپے کیے جانے اور اسکی فوری فراہمی کا اعلان کیا تھا ، اس پر اب تک عمل نہیں ہوسکا ۔ جبکہ اسپتال میں ادویات کی قلت کا بھی سامنا ہے۔