counter easy hit

برطانوی وزیراعظم کا سافٹ ڈرنک پر شوگر ٹیکس لگانے کا عندیہ

British Prime Minister indication

British Prime Minister indication

لندن…برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے ملک میں موٹاپے کے مسائل سے نمٹنے کے لیے شوگر ٹیکس لگانے کا عندیہ دے دیا۔ لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈیوڈ کمیرون کا کہنا تھا کہ وہ کولڈ ڈرنک اور دیگر مصنوعات پر شوگر ٹیکس کا سہارا نہیں لینا چاہتے مگر موٹاپے کے باعث برطانیہ میں ذیابیطس، دل کے امراض اور ممکنہ طور پر کینسر کے مریضوں میں اضافہ ہورہا ہے اور نیشنل ہیلتھ سروس کے اخراجات بھی بڑھ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے موٹاپے کی روک تھام کے لیے ایک جامع پروگرام وضع کیا جائے گا، سافٹ ڈرنک کمپنیاں اور چینی کی مصنوعات بنانے والے دیگر ادارے اگر موٹاپے کے بحران سے نمٹنے میں ناکام رہے تو شوگر ٹیکس عائد کردیا جائے گا۔