لاہور……لاہورمیں صحافتی تنظیموں نے قذافی اسٹیڈیم کےباہر ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کے حتجاجی مظاہر ہ کیا ۔ صحافیوں نے مطالبہ کیا کہ شاہد آفریدی اپنے رویے پر معافی مانگیں۔لاہور میں قذافی اسٹیڈیم کےباہر شاہد آفریدی کی گزشتہ روز ایک نجی چینل کےصحافی کے ساتھ تلخ کلامی پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ صحافیوں نے شاہد آفریدی سے مطالبہ کیا کہ وہ ہتک آمیز لہجے پر معافی مانگیں۔اس موقع پر ٹیم کے منیجر انتخاب عالم نے ٹی 20 کپتان کی طرف سے صحافیوں سے معذرت کی اور یقین دلایا کہ آئندہ ایسا واقعہ پیش نہیں آئے گا۔ ان کی یقین دہانی پر صحافیوں نےاحتجاج ختم کر دیا۔