غذر……پاسکو کو جنوری کے کوٹے کے پیسے نہ ملنے کی وجہ سے گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں میں آٹےکےبحران نےشدت اختیارکرلی۔شہر میں تین روزسےتندوربند،مسافر اور مزدور روٹی تلاش کرتے رہ گئے ۔
سول سپلائی افسر غذر علاؤالدین کے مطابق گلگت بلتستان حکومت کو اب تک پاسکو کو جنوری کے کوٹے کے پیسے نہیں ملے جس کی وجہ سے ضلع بھرمیں آٹےکےبحران نےشدت اختیارکرلیا ہے۔
آیندہ2روزمیں فنڈزریلیزہوں گےاورگندم کی سپلائی شروع ہوجائےگی۔پورے ضلع غذرمیں3روزسے آٹے کا بحران ہونے کی وجہ سے تندور بند ہیں جس کی وجہ سے مسافروں اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔