سرگودھا …..سرگودھا میں گھر میں آگ لگ جانے کے باعث 2 کمسن بہن بھائی جاں بحق ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق گھر کا سربراہ محمد عمران تین بچوں کو چھوڑ کراپنی اہلیہ کے ہمراہ دوائی لینے ڈاکٹر کے پاس گیا ہوا تھا۔گھر میں موجود بچوں نے ماچس سے آگ جلانا شروع کردی جوبستروں میں لگ گئی جس کے نتیجے میں میں بہن بھائی جن کی عمریں ایک سے دو سال کے درمیان ہے جھلس کر جاں بحق ہوگئے جبکہ 6 سالہ بچہ زخمی ہوگیا ہے جسے طبی امداد کیلئے اسپتال پہنچا دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی مزید چھان بین بھی کررہے ہیں۔