پیرس (وقار النساء) دلی خوشی ہوئی کہ جیو اردو نے شاہ بانو میر صاحبہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں2015 کی بہترین کالم نگارہ کا ایوارڈ دیا ہم دل کی گہرائیوں سے ان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعاگو ہیں کہ وہ اپنے قلم سے معاشرتی اور سیاسی مسائل کو اسی طرح منظر عام پر لاتی رہیں بلاشبہ شاہ بانو میر صاحبہ اس کی بجا طور پر اہل ہیں۔
ان کے قلم کی روانی اپنی مثال آپ ہے – کسی بھی موضوع پر ان کا قلم چلتا نہیں بلکہ دوڑتا ہے – ہر ویب سائٹ ان کی دلکش تحریر سے جگمگا رہی ہوتی ہے – اتنے سالوں سے ان کے الفاظ کے پھول ہر طرف اپنی خوشبو بکھیر رہے ہیں- جیو اردو کو بھی بہت مبارک ہو کہ انہوں نے کام کی قدر کرتے ہوئے ان کا نام ایوارڈ کے لئے منتخب کیا۔
یہاں پر کوئی اور دوسرا نام ان کے مقابلے پر نہیں – ان کا کام ان کے نام کی پہچان ہے –ہر موضوع پر بلا تکان لکھنا ان کی طبیعت کا خاصہ ہے ادب اکیڈمی کی تمام خواتین بے پناہ مسرت کا اظہار کرتی ہیں کہ ان کے ادارے کی سربراہ کی ادبی خدمات کو سراہا گیا اور انہیں ایوارڈ دیا گیا – ھم ایک دفعہ پھر شاہ بانو میر کو ڈھیروں مبارکباد دیتے ہیں۔